منیلا،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائنی شہر مراوی کے لیے آسٹریلیا نے آئندہ چار برسوں میں بیس ملین ڈالر بطور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مراوی میں ملکی دستے جہادیوں کے خلاف کئی ماہ سے برسر پیکار ہیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے منگل کو امدادی رقوم کا اعلان کرتے وقت کہا کہ اس امداد سے قیام امن اور متاثرہ شہریوں کو سہولیات میسر کی جائیں گی۔ بشپ کے بقول انتہا پسندوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ ان رقوم سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے چند منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ مراوی میں دو ماہ سے جاری اس مسلح تصادم میں تقریباً ساڑھے سات سو افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں 122فوجی اور 523جنگجو شامل ہیں۔